محمد رضوان کی کپتانی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کا فیصلہ بھی سلیکشن کمیٹی کرے گی، پی سی بی اس معاملے میں مداخلت نہیں کرتا


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کی شمولیت نہ ہونے اور محمد رضوان کو کپتان بنانے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کے معاملے میں پاکستان کا مؤقف واضح ہے، تمام بات چیت برابری کی بنیاد پر ہوگی۔ ہم کسی سے بات کرنے کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
قومی ٹیم پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بلاوجہ تنقید کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ٹیم پر اعتماد کیا جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اور مستقبل میں مزید بہتری نظر آئے گی۔
بابر اعظم کی ٹیم سے عدم شمولیت سے متعلق سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن مکمل طور پر سلیکشن کمیٹی کا اختیار ہے، نہ کہ چیئرمین کا۔ سلیکٹرز کو مکمل آزادی دی گئی ہے اور انہیں میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
محمد رضوان کی کپتانی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کا فیصلہ بھی سلیکشن کمیٹی کرے گی، پی سی بی اس معاملے میں مداخلت نہیں کرتا۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی تقسیم کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ "کھلاڑیوں کو اپنی محنت سے نتائج دینے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی پشت پر کھڑے رہیں۔ خدارا، بغیر سوچے سمجھے تنقید کرنے سے گریز کریں۔ ایک میچ کے بعد ہی تنقید شروع کر دی جاتی ہے، جو ٹیم کے حوصلے پر اثر ڈالتی ہے۔"

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 4 گھنٹے قبل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 3 گھنٹے قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 2 گھنٹے قبل

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 24 منٹ قبل

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 17 منٹ قبل