ان کے مطابق سابق صدر پہلے ہی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے عوارض میں مبتلا تھے، اور جیل لائے جانے کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی


سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو حکومتی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے الزام میں حراست میں لیے جانے کے صرف ایک دن بعد کولمبو کے نیشنل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں منتقل کر دیا گیا۔
عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رکشن بیلانا نے بتایا کہ وکرما سنگھے شدید ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کا شکار تھے اور ان کی صحت کو سنجیدہ پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے فوری طبی نگرانی اور علاج کی ضرورت تھی۔
ان کے مطابق سابق صدر پہلے ہی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے عوارض میں مبتلا تھے، اور جیل لائے جانے کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔
جیل کے حکام کے مطابق، جیل کا طبی مرکز انہیں مناسب علاج فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر کولمبو کے مرکزی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ وکرما سنگھے کی حالت اب 'مستحکم' ہے اور ان کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے جیل میں ان سے ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ وہ بظاہر ٹھیک حالت میں تھے۔
اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور انہیں صرف اس خدشے کے تحت جیل بھیجا گیا ہے کہ وہ دوبارہ اقتدار میں نہ آ جائیں۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 10 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 11 گھنٹے قبل




