اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے جرائم کو مریم نواز کے سر ڈالنے کی روایت بند ہونی چاہیے


پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کور کمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے افراد کو مظلومیت اور "چادر و چار دیواری" کا کارڈ کھیلنے کا کوئی حق نہیں۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے جرائم کو مریم نواز کے سر ڈالنے کی روایت بند ہونی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز نے خیبرپختونخوا کی حکومت کی طرح 9 مئی کے دہشتگردوں کو پناہ دی تھی؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ مریم نواز کی قیادت میں قائم حکومت ہے، جہاں تمام ادارے آزاد اور خودمختار ہیں — یہ بانی تحریک انصاف کی حکومت نہیں کہ جسے چاہا اٹھا لیا اور جسے چاہا چھوڑ دیا۔
عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو قانون کے مطابق جیل میں ہونا چاہیے۔ "اشتہاریوں اور مفروروں کو گرفتار کرنا کسی کی ذاتی خواہش نہیں بلکہ قانون کی ذمہ داری ہے،" انہوں نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے دوران "چادر و چار دیواری" کا تقدس بھی پامال ہوا تھا۔ "کیا تحریک انصاف کے افراد کے گھروں کی حرمت ہی صرف قابلِ احترام ہے؟ باقی کسی کا گھر نہیں؟" انہوں نے سوال اٹھایا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 12 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 11 hours ago



