ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
ظہرانے میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے لاہور کے سیکریٹری جنرل کاشف رانا، سینئر نائب صدر رائے علی عثمان، آرگنائزنگ سیکریٹری ریاض احمد، ویلفیئر سیکریٹری نواز اعوان سمیت متعدد کارکنان نے شرکت کی

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کی جانب سے پاکستان ایوی ایشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن (PAJA) کے عہدیداروں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام مقامی ہوٹل "رائل سوئس" لاہور میں کیا گیا۔
تقریب میں پیپلز یونٹی کے قائدین نے ایسوسی ایشن کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کی اور ایوی ایشن شعبے میں صحافی برادری کے مثبت، تحقیقی اور تعمیری کردار کو سراہا۔
ظہرانے میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے لاہور کے سیکریٹری جنرل کاشف رانا، سینئر نائب صدر رائے علی عثمان، آرگنائزنگ سیکریٹری ریاض احمد، ویلفیئر سیکریٹری نواز اعوان سمیت متعدد کارکنان نے شرکت کی۔
جبکہ پاکستان ایوی ایشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تاحیات پیٹرن انچیف عدنان ملک، صدر طالب فریدی، سیکریٹری جنرل واصف محمود، سینئر نائب صدر امریز خان، جوائنٹ سیکریٹری حسن حفیظ، سیکریٹری فنانس عمیر رانا، اور سینئر ایوی ایشن صحافیوں رانا محمد علی، نصیر واہگہ، شاہد چوہدری، افضل افتخار، میاں نوید اور جعفر بن یار بھی تقریب کا حصہ بنے۔
سابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کامران ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاشف رانا نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی بحالی میں ایوی ایشن جرنلسٹس کا مؤثر کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پیپلز یونٹی ایک آہنی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ادارے کو کسی بھی قیمت پر فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کاشف رانا نے مزید کہا کہ اگر حکومت پی آئی اے کو 15 نئے مسافر طیارے اور کارگو فریٹرز فراہم کرے تو ادارہ سالانہ اربوں ڈالرز کا ریونیو پیدا کر سکتا ہے، جو نہ صرف اس کے خسارے ختم کرے گا بلکہ ملکی معیشت میں بھی مضبوط کردار ادا کرے گا۔

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 11 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 11 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 7 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 8 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 12 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل