Advertisement
تجارت

دو ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، درآمدات میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 30.13 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد خسارہ 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 2nd 2025, 5:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دو ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست 2025) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 29.01 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 30.13 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد خسارہ 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر خسارے میں 8.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

درآمدات میں نمایاں اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق، جولائی اور اگست کے دوران ملکی درآمدات میں 14.23 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، اور مجموعی درآمدات 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ صرف اگست میں درآمدات کا حجم 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

برآمدات میں معمولی بہتری، اگست میں گراوٹ

دوسری جانب برآمدات میں معمولی بہتری دیکھی گئی، اور دو ماہ میں برآمدات 0.65 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز پر پہنچیں۔ تاہم اگست 2025 میں برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 12.49 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 9.98 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جس سے برآمدات کا حجم 2 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تک محدود رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق، درآمدات میں تیزی سے اضافہ اور برآمدات میں کمی ملکی تجارتی توازن کے لیے تشویشناک ہے اور اس سے زرِ مبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بھی دباؤ بڑھے گا۔

Advertisement
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 21 hours ago
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 18 hours ago
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 21 hours ago
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 days ago
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 18 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 21 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 days ago
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 17 hours ago
Advertisement