وزیر اعظم کی پیوٹن سے ملاقات،روسی صدرکا سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار
روسی صدر نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا


بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کی ملاقات، ولادیمیر پیوٹن نے سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن میںہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس کےبعد بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ،جس میںنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
دوران ملاقات وزیر اعظم شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے۔
دوران ملاقات پیوٹن مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے،انہوں نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
دوران ملاقات روسی صدر نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم کی تاجک صدر سے ملاقات
اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوامی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہء خیال کیا۔
وزیر اعظم کی دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
علاوہ ازاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،جن میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 5 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 5 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 4 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 5 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 4 گھنٹے قبل