Advertisement
تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا

سونے کی قیمت 3515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 3618 ڈالر فی اونس پر آ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 11th 2025, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا

کراچی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 3618 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

 
Advertisement
Advertisement