پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے امیدوار اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی گاڑی فائرنگ
کوٹلی : پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما ، امیدوار اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی گاڑی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چڑھوئی کے مقام پر ہونے والی فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی تاہم پی پی رہنما چوہدری یسین بال بال بچ گئے۔
چوہدری یاسین نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ فوری کاروائی کرے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی نے منظم منصوبہ بندی سے پی پی پی امیدوار چوہدری یاسین پر جان لیوا حملہ کیا،خدا کا شکر ہے کہ چوہدری یاسین پی ٹی آئی کی جانب سے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حلقہ ایل اے 30 میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، کشمیر میں پی ٹی آئی پولیس کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ اکھاڑ رہی ہے،انتظامیہ کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹرز کو ہراساں کررہی ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔
قبل ازیں حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں 45 نشستوں پر پولنگ آج ہو رہی ہے،32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بارہ سو انتیس پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے24 سے 26 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 8 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 11 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

