Advertisement
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات : 33حلقوں میں ہونیوالے بڑے مقابلے

لاہور : آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، 33 حلقوں میں 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 26 2021، 3:11 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   آزاد کشمیر انتخابا ت  میں سابق وزرائے اعظم اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

آزادکشمیر حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد  میں بڑا مقابلہ  متوقع ہے  ،  مسلسل دو بار منتخب ہونے والے نون  لیگی امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار   سینئر  پارلیمنٹیرین خواجہ فاروق سے ہو گا ۔  افتخار گیلانی 2011 اور 2016 میں اس حلقے سےکامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔

حلقہ ایل اے  32:      اس حلقے میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ  فاروق حیدر اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر مدمقابل ہیں۔  راجہ  فاروق حیدر پہلی مرتبہ 1985 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے ،  2011 اور 2016 میں اس حلقے سےکامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ماضی میں بھی ان دونوں خاندانوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

ضلع میر پور ایل اے 3   :  پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ن لیگی امیدواراور سابق رکن اسمبلی  چوہدری سعید  میدان میں ہیں۔

ایل اے 15 باغ 2:   پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس خان اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس   آمنے سامنے  ہیں۔

حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 :     پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا مقابلہ مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید سے ہے ۔

ضلع باغ حلقہ ایل اے 14 : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) لطیف خلیق کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم اور صدر آزادکشمیر رہنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار یعقوب خان دو انتخابی حلقوں سے امیدوار ہیں، حلقہ ایل اے 20 میں وہ مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں تاہم حلقہ ایل اے 21 میں ان کا مقابلہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم کے ساتھ ہے جو آزاد کشمیر کے پہلے صدر سردار ابراہیم کے پوتے ہیں۔

حلقہ ایل اے 16:  اس حلقے  میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار قمرالزمان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر کے مد مقابل ہیں۔

مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک پاکستان کے 33، 33 امیدوار آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔مسلم کانفرنس کے 32، جماعتِ اسلامی کے 28 امید وار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر  انتخابات کیلئے  پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے۔آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 اور مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار مدمقابل ہیں۔

Advertisement
 پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ

 پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ

  • 8 hours ago
اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی

  • 9 hours ago
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل

  • 3 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

  • 3 hours ago
فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف

  • 5 hours ago
 بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف

 بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف

  • 10 hours ago
کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل 

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل 

  • 3 hours ago
کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری

  • 6 hours ago
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

  • 9 hours ago
پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل 

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل 

  • 9 hours ago
اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

  • 7 hours ago
کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں

  • 4 hours ago
Advertisement