رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
پاکستان کی جانب سے اوپنر بلےباز معاذ صداقت نے شاندار 79 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا


دوحا: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اے کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم نے بھارت کا 137 رنز کا دیا گیا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر بلےباز معاذ صداقت نے شاندار 79 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹاپ آرڈر بیٹر نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی بھارتی باؤلرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور میدان کے چاروں اطراف شاندار 4 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
محمد نعیم 14 اور یاسر خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد فائق 16 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔
بھارت کی جانب سے سویاش شرما اور یش ٹھاکر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، بھارت اے ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز بھی کھیل نہ سکی اور 19ویں کے آخری گیند پر پوری ٹیم 136 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹی۔
بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی نے 28 گیندوں پر برق رفتار 45 رنز کی اننگز کھیلی، نامن داہر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، صفیان مقیم، احمد دانیال اور عبید شاہ نے ایک، ایک شکار کیا۔

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 5 hours ago

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 5 hours ago
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- a day ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 4 hours ago

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 3 hours ago

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 5 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ
- 5 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 hours ago

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 4 hours ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 3 hours ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 5 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)



