بھارت براہ راست جنگ کی جرات نہیں کر سکتا، افغانستان کے ذریعے پراکسی وار لڑ رہا ہے، وزیر دفاع
افغانستان میں پاکستان نے جہاد نہیں لڑا کیونکہ یہ ایک سپر پاور کی جنگ تھی جس کے بعد ہمیں استعمال کر کے پھینک دیا گیا،خواجہ آصف


اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ حالیہ شکست کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ براہ راست جنگ کی جرات نہیں کر سکتااس لیے وہ افغانستان کو بیساکھی بنا کر ہمارے خلاف پراکسی وار لڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمیں اس امر پر اتفاق کرنا ہو گا کہ ان حملوں کا مذہب اور فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کا سہارا لے کر پراکسی وار لڑ رہا ہے۔
اپنی تقریر میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں ہم نے دونوں جنگ میں شرکت مذہبی بنیادوں پر نہیں کی۔،خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون کا آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ کس نے کرایا مگر اس میں کوئی افغان پشتون یا ہزارہ نہیں تھا اس کے باوجود ہم 2 دہائیوں تک کرائے پر دستیاب تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ماضی کی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، افغانستان میں پاکستان نے جہاد نہیں لڑا کیونکہ یہ ایک سپر پاور کی جنگ تھی جس کے بعد ہمیں استعمال کر کے پھینک دیا گیا،یہ اس وقت کے آمروں کا اپنے تسلط کو جواز فراہم کرنے کی کوشش تھی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے اسی ایوان میں اپنے باپ کے کئے کی معافی مانگی، اعجاز الحق نے پتہ نہیں اس ایوان میں میرے بارے میں کیا کہا۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اتحاد، تنظیم اور ایمان کہا مگر ہم نے ایمان، اتحاد تنظیم کردیا، ہم نے غیر ملکی حملہ آوروں کے ناموں پر سڑکوں کے نام رکھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون افغانستان نے نہیں کرایا مگر اس کے بعد ہم کرائے کی جنگ لڑتے رہے، ایک شخص نے امریکا کی خوشنودی کے لئے ملک کو امریکہ کی فرنٹ لائن سٹیٹ بنادیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آج تک ہم اپنا نصاب واپس نہیں لا سکے اور اپنی پوری تاریخ تبدیل کی، امریکیوں نے ہمیں چھوڑ دیا لیکن ہمیں عقل نہیں آئی۔انہوں نے سوال کیا کہ ہم اپنے ہیروز کو اپنا ہیرو کیوں نہیں مانتے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس مٹی کو اپنا اوریجن مانیں،کے کے عزیز کی کتاب ٹیکسٹ ہونی چاہیے،ان نسلوں نے وہ کتابیں نہیں پڑھی جو ہم نے پڑھی ہیں،مجھے اسلام کے کسی بھی مسلک سے کوئی اختلاف نہیں،میں کوئی اتنا پڑھا لکھا مسلمان نہیں،مجھے تھریٹس آئے، میرا فون بھرا ہوا ہے،مجھے سچ بولنا ہے بولوں گا جب ضرورت پڑی۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 7 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 21 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 3 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

