ورلڈ ڈیفنس شو 2026 :پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کیلئے پیش
پاک فضائیہ کی شرکت نے ایروسپیس جدت، آپریشنل قابلیت اور قابلِ اعتماد دفاعی معاملات کے ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پرپاکستان کی عالمی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے


راولپنڈی: پاک فضائیہ (پاکستان ایئر فورس) کا دستہ سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کر رہا ہے، جہاں جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III ملٹی رول فائٹر جیٹ اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو 2026 دفاع اور سلامتی کے شعبے میں ایک ممتاز عالمی فورم ہے۔
اس نمائش میں پاک فضائیہ کی شرکت نے ایروسپیس جدت، آپریشنل قابلیت اور قابلِ اعتماد دفاعی معاملات کے ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پرپاکستان کی عالمی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی مقامی ایرواسپیس صنعت اور پی اے ایف کی آزمودہ عملی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جے ایف-17 بلاک تھری پاکستان کی عسکری ہوابازی ٹیکنالوجی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے اور جدید ایویانکس، اے ای ایس اے ریڈار، مؤثر الیکٹرانک وارفیئر نظام اور بی وی آر میزائل جیسی جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے جو اسے جدید فضائی افواج کی عملی ضروریات کو پورا کرنے والا ایک طاقتور 4.5 جنریشن فائٹر طیارہ بناتی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ سپر مشاق تربیتی طیارہ پائلٹ ٹریننگ کے میدان میں پاکستان کی مضبوط صلاحیتوں کو اُجاگر کرتا ہے، اپنی قابلِ اعتماد کارکردگی، کم لاگت اور آسان دیکھ بھال کے باعث سپر مشاق کو متعدد دوست ممالک اپنی فضائی افواج میں شامل کر چکے ہیں اور یہ دنیا بھر میں بنیادی پرواز کی تربیت کیلئے ایک معیاری پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن کی عکاس ہے جو دفاعی تعاون و برآمدات کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر عمل پیرا ہے۔
نمائش کے دوران عالمی وفود، دفاعی حکام اور عسکری صنعت کے نمائندوں کو تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع میسر آئیں گے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 4 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 4 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 9 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 hours ago





