پاک فضائیہ کی ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل ،اعلیٰ جنگی تیاری اور عملی مہارت کا بھرپور مظاہرہ
گولڈن ایگل مشق میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کا کامیاب استعمال کیا گیا۔ جو دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے،ترجمان


راولپنڈی: پاک فضائیہ نے سدرن ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار میںعظیم الشان جنگی مشق ’گولڈن ایگل‘ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے جس میں اعلی جنگی تیاری اور عملی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گولڈن ایگل مشق کا مقصد پاک فضائیہ کی جنگی تیاری، آپریشنل صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی کو جانچنا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق گولڈن ایگل کے دوران پاک فضائیہ کی مکمل جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشق میں اے آئی پر مبنی اور نیٹ سینٹرک آپریشنز کا مؤثر اطلاق کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مشق کو ٹو فورس کنسٹرکٹ کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا گیا، جس میں دوست افواج نے مضبوط انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سوئنگ رول لڑاکا طیارے استعمال ہوئے، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے اسٹینڈ آف ایئر ٹو گراؤنڈ ہتھیار اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔
ترجمان کے مطابق مشق کی اہم خصوصیت مینڈ-ان مینڈ ٹیمِنگ رہی، جس میں دور تک مار کرنے والے کِلر ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کو شدید مقابلے، گنجان اور متاثرہ جنگی ماحول میں کامیابی سے بروئے کار لایا گیا، اس سے جدید جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔
مشق کو نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت مکمل کیا گیا، جس میں مکمل اسپیکٹرم پر مشتمل جدید فضائی جنگی ماحول میں مسابقتی کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان نے کہا کہ گولڈن ایگل مشق میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کا کامیاب استعمال کیا گیا۔ جو دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ مشق بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں منعقد کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت اعلیٰ درجے کی جنگی تیاری برقرار رکھنے، مقامی جدت طرازی سے استفادہ کرنے اور موجودہ و مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 18 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 19 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago





