پاکستان کی افغانستان میں کامیاب فضائی حملے، دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے ملیا میٹ کر دیے
پاکستان نے اپنی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے 7 کیمپس اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،بیان


اسلام آباد:پاکستان نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے ملیا میٹ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان نے انٹیلی جنس بنیادوں پر پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے وابستہ طالبان اور اسلامک اسٹیٹ کے سات دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ حملوں، بالخصوص بنوں واقعے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود خوارج قیادت کی ہدایت پر کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج نے قبول کی ہے۔
جاری بیان میںوزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان نے متعدد بار افغان طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگرد تنظیموں اور پراکسی عناصر کے استعمال سے روکنے کیلئے قابلِ تصدیق اقدامات کرے، تاہم افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان نے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نہایت درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور اس کارروائی کا مقصد غیر ملکی پراکسیز کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکنا ہے۔
وزرات اطلاعات کا کہنا ہےکہ پاکستان نے اپنی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے 7 کیمپس اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم پاکستانی عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
بیان میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ عالمی برادری طالبان پر دوحا معاہدہ کے تحت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کے لیے زور دے، بیان میں کہا گیا کہ افغان سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال سے روکنا علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 14 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

