Advertisement
تفریح

فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے

عاصم بخاری کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ 2014 میں پلاک کلچرل ایوارڈ 2019 نگار ایوارڈ 2001 اور بولان کلچرل ایوارڈ 2002 میں ملے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 12th 2026, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد  انتقال کر گئے

لاہور: لالی وڈ کے سینئر اداکار مصنف ہدایتکار عاصم بخاری 76 سال کی عمر میں دل اور گردوں کے عارضے کے باعث کئی روز ہسپتال میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،عاصم بخاری کے نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری انیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہونے والے اداکار عاصم بخاری پیشے کے اعتبار سے بینکر تھے لیکن اداکاری اور صداکاری کا شوق انہیں شوبز میں لے آیا متعدد سٹیج ڈراموں میں نامور فنکاروں جیسے اداکار اطہر شاہ خان،احمد کمال رضوی،جمیل بسمل ۔ قوی خان  اور اجوکا تھیٹر کے ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سینکڑوں سٹیج ڈرامے پرفارم کیے۔

سید عاصم بخاری نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنے نبھائے ہوئے کرداروں سے مقبولیت حاصل کی ان ڈراموں میں عینک والا جن ۔ جنجال پورہ ۔زرد دوپہر ۔ سونا چاندی شامل ہیں جبکہ ان کے بچوں نے بھی ڈراما عینک والے جن میں ہی کام کرکے اپنے اپکو فنکار منوایا۔

علاوہ ازاں عاصم بخاری نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں دوبئی چلو ۔ غنڈہ راج ۔ سب سے بڑا روپیہ ۔البیلا عاشق ۔غازی علم دیں شہید ۔ عاطف چوہدری سمیت پچاس سے زائد فلمیں شامل ہیں وہ جج اور پولیس آئی جی بننے کے کرداروں میں ماہر تھے۔

سید عاصم بخاری اداکاری کے ساتھ بہترین لکھاری اور ڈائریکٹر بھی تھے انہوں نے بے شمار ڈرامے لکھے اور انہیں ڈائریکٹ بھی کیا انہیں اداکاری کا استاد بھی کہا جاتا تھا۔

انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ 2014 میں پلاک کلچرل ایوارڈ 2019 نگار ایوارڈ 2001 اور بولان کلچرل ایوارڈ 2002 میں ملے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصم بخاری ایک ہمہ جہت اداکار تھے، ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 13 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 13 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 13 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 11 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
Advertisement