ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے ہوں گے ، دنیا کی موجودہ صورت حال برقرار رہنے تک بغیر تماشائیوں کے میچز ہوں گے،محسن نقوی


لاہور:چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور حکومت کی کفایت شعاری مہم کے پیشِ نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دی گئی ہےجبکہ ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد ضرور ہوگا، پاکستان سپر لیگ 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی،جبکہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے ہوں گے ، دنیا کی موجودہ صورت حال برقرار رہنے تک بغیر تماشائیوں کے میچز ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاح تقریب منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ لیگ سے متعلق کئی دنوں سے مشاورت جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم مشرق وسطیٰ میں جنگ کتنی دیر تک چلے گی، موجودہ صورتحال کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، پی ایس ایل کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے، پشاور کے شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فرنچائزز کا ہونے والا نقصان پی سی بی خود پور ا کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ خریدے گئے ٹکٹس72 گھنٹے کے اندر واپس کرائے جاسکتے ہیں،اگلے سال پشاور میں ایک سے زیادہ میچز رکھے جائیں گے۔
چئیرمین محسن نقوی نے مزید کہا کہ جب تک بحران ہے کراؤڈ کو اجازت نہیں دے سکتے، آج رات اور کل سے کھلاڑی پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago






