Advertisement
پاکستان

 سندھ طاس معاہدہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ، بھارت کی جانب سے معطلی قابلِ مذمت ہے،صدر مملکت 

محفوظ پانی کی فراہمی کو قومی ترجیح بنایا جانا چاہیے اور آبی وسائل کے مؤثر انتظام کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،صدر زرداری

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 22nd 2026, 1:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 سندھ طاس معاہدہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ، بھارت کی جانب سے معطلی قابلِ مذمت ہے،صدر مملکت 

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، اور بھارت کی جانب سے اس معاہدے کی معطلی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت معاہدے پر مکمل عملدرآمد بحال کرے۔

جاری کر دہ بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ صاف پانی کی عدم دستیابی کا بوجھ خواتین اور لڑکیوں پر زیادہ پڑتا ہے، جو پانی کے حصول میں اپنا قیمتی وقت صرف کرتی ہیں۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ محفوظ پانی کی فراہمی کو قومی ترجیح بنایا جانا چاہیے اور آبی وسائل کے مؤثر انتظام کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور عوامی سطح پر چھوٹے اقدامات سے بھی بڑے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ آبی وسائل پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، جبکہ ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں خلل پر بھی تحفظات پائے جاتے ہیں۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 13 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 18 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 4 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement