طالبان رجیم میں ایک سال میں 100 خواتین سمیت تقریبا 1200 افراد کو سرعام کوڑے مارنے کا انکشاف
یہ سزائیں کابل، ہرات، بلخ، قندھار، ننگرہار، خوست، بدخشاں، پکتیا، پکتیکا اور فاریاب سمیت درجنوں صوبوں میں دی گئیں،رپورٹ


کابل:افغانستان کی طالبان رجیم نے مارچ 2025 سے مارچ 2026 کے دوران کم از کم ایک ہزار 186 افراد کو کوڑے مارے اور قصاص کے تحت 6 لوگوں کو سرعام سزائے موت بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جلا وطن افغان صحافیوں کے مرتب کردہ سرکاری بیانات اور اعداد و شمارمیں کہا گیا ہے کہ فغانستان کے بیشتر حصوں میں جسمانی سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ سزائیں کابل، ہرات، بلخ، قندھار، ننگرہار، خوست، بدخشاں، پکتیا، پکتیکا اور فاریاب سمیت درجنوں صوبوں میں دی گئیں۔
طالبان عدالتوں کے بیانات کے مطابق گزشتہ سال کے آخری مہینوں میں جسمانی سزاؤں میں اضافہ ہوا، جن میں تقریباً 100 خواتین کو کوڑے مارے گئے، ان میں سے کئی سزائیں عوامی مقامات پر دی گئیں۔
طالبان کی عبوری حکومت کے تحت افغانستان میں ایک سال کے دوران 1186 افراد کو کوڑے مارے گئے،جبکہ شمسی سال 1404 کے دوران 6 افراد کو سرِ عام سزائے موت دی گئی۔
دوسری جانب انسانی حقوق ایکٹیوسٹس کا کہنا ہے کہ جسمانی سزاؤں میں اضافہ منصفانہ قانونی عمل اور بنیادی آزادیوں کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے اور یہ سزائیں معاشرے میں خوف کی فضا پیدا کرتی ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 4 days ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 3 days ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 3 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 2 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 4 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 4 days ago







