ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی کا اثر:ٹرمپ کا ایران کے پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کرنے کا حکم
ایران کے ساتھ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے، ایران پر حملے ملتوی رہنے کا انحصار ایران کے ساتھ جاری بات چیت کی کامیابی پر ہوگا،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: ایران کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرنے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 2 دنوں کے دوران نہایت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا مکمل اور حتمی حل تلاش کرنا ہے۔
جاری بیان میں امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکا ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر ممکنہ فوجی حملے 5 روز کے لیے مؤخر کر رہا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان گہرے، تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کو 5 دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے۔
بیان میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے، ایران پر حملے ملتوی رہنے کا انحصار ایران کے ساتھ جاری بات چیت کی کامیابی پر ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو امریکہ اس کی انرجی تنصیبات پر حملہ کرکے اس کو تباہ و برباد کر دے گا، جس کے جواب میں ایران نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ یا اسرائیل نے ایران کی توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا توجواب میں ایران اسرائیل اور خطے میں موجود دیگر ممالک کے انراجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا جس سے پورا خطہ اندھیرے اور تاریکی میں ڈوب جائے گا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل





