ایران پر امریکی وصہیونی جارحیت جاری: ٹی وی اور ریڈیو تنصیبات پر حملے، ایک شخص جاں بحق
امریکا اور اسرائیل نے دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی حصوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،الجزیرہ


تہران: ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ چوتھے ہفتے بھی جاری ہے، امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ایران کے ٹی وی اور ریڈیو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہےجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق رپورٹس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی افواج نے بندر عباس میں خلیج فارس ریڈیو اور ٹیلی ویژن سینٹر کے 100 کلوواٹ اے ایم ٹرانسمیٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے دوران قم میں واقع ایک ٹربائن انجن پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق یہ پلانٹ ڈرونز اور طیاروں کے لیے گیس ٹربائن انجن تیار کرتا تھا، جو ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر استعمال تھے۔
علاوہ ازاںقطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی حصوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیروزی اسٹریٹ، گرمدرہ، شہید بابائی ہائی وے اور خیابان حافظ سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان حملوں میں جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اس کے علاوہ تہران کے نواحی علاقوں سرخہ اور کرج کے ساتھ ساتھ جنوبی ایران کے شہر بوشہر میں بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں،جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام فعال ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
ادھر ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے بتایا ہے کہ 28 فروری سے جاری حملوں کے نتیجے میں اب تک 81 ہزار سے زائد سویلین یونٹس کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago




