گاڑی چھیننے کی وارداتیں 5 سے کم ہو کر 3 رہ گئیں، جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات 183 سے کم ہو کر 38 ریکارڈ،جن کی شرح بالترتیب 40 فیصد اور 79 فیصد کمی بنتی ہے،اعدادو شمار


لاہور:(سرفراز احمد خان) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ( سی سی ڈی )نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں 2025 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے میں 2026 میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) کے ااعداد و شمار جی این این نیوز کو موصول ہو گئے۔ جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کے واقعات 67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 12 سے کم ہو کر 4 رہ گئے۔
اڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کے واقعات 11 سے کم ہو کر صفر ریکارڈ، جس میں 1100 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔اسی طرح لاہور میں چوری کی وارداتیں 1513 سے کم ہو کر 372 ریکارڈ، جن میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح گاڑی چھیننے کی وارداتیں 5 سے کم ہو کر 3 رہ گئیں، جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات 183 سے کم ہو کر 38 ریکارڈ،جن کی شرح بالترتیب 40 فیصد اور 79 فیصد کمی بنتی ہے۔
جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گاڑی چوری کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ سال 2025 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے میں 73 سے کم ہود کر 20 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر سائیکل چوری کی شرح بھی 3017 سے کم ہو کر 1493 ریکارڈ کی گئی،جس کی شرح میں 51 فیصد کمی بنتی ہے جبکہ ڈکیتی بمعہ قتل 2 سے کم ہو کر 1، پچاس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سی سی ڈی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی بمعہ زیادتی کی شرح میں 200 فیصد کمی واقعی ہوئی ہے جو کہ 2 سے کم ہو کر صفر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح قتل کے واقعات 104 سے کم ہو کر 57 ریکارڈ، جس کی 45 فیصد بنتی ہے،جبکہ اقدام قتل کے واقعات 227 سے کم ہو کر 126 ریکارڈ ہوئے جو کہ پہلے کے مقابلے میں 44 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نقب زنی 1122 سے کم ہو کر 576 ریکارڈکیے گئے جو کہ شرح کےحساب سے 49 فیصد کم بنتے ہیں۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی نے ابھی تک نقب زنی کو ٹیک اپ نہیں کیا۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago







