Advertisement
تفریح

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی تقریبات میں ہونگی

پاکستان بے پناہ ٹیلنٹ سے بھرپور ملک ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے عالمی سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،آمنہ انعام

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 12th 2026, 4:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی  تقریبات میں ہونگی

لاہور (کلچرل رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ مختلف ثقافتی، سماجی اور فلاحی تقریبات میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔

ان کی پاکستان آمد پر فیشن، شوبز اور سماجی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ نوجوان فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز کے لیے بھی انہیں ایک بڑی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
آمنہ انعام گزشتہ چند برسوں کے دوران عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنا چکی ہیں۔ وہ اب تک لندن فیشن ویک ۔پیرس فیشن ویک میلان اور دبئی فیشن ویک سمیت دنیا کے بڑے فیشن پلیٹ فارمز پر اپنے ملبوسات کی کامیاب نمائش کر چکی ہیں۔ جبکہ ان کو نیویارک فیشن ویک میی ان کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا حال ہی میں ایمبیسی آف پاکستان کی طرف سے ان ڈریس کو سہراہا گیا جبکہ پاکستان بھارت اور دیگر بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار ماڈلز بھی ان کے ملبوسات کی نمائش کر چکے ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکار عمران عباس بھارتی گلوکار گورو رندھاوا کیمی مس یونیورس ھرناز سندھو ان کے ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلنگ کی جبکہ ان کے ڈیزائن کو بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ پاکستانی ثقافت اور مشرقی روایات کی خوبصورت عکاسی پر بھی خوب سراہا گیا۔

ذرائع کے مطابق آمنہ انعام اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران مختلف فلاحی اداروں، خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق پروگرامز اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بے پناہ ٹیلنٹ سے بھرپور ملک ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے عالمی سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے ڈیزائنز میں پاکستانی ثقافت، روایتی رنگوں اور مشرقی مغربی طرز کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص سامنے آسکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ مستقبل میں بھی پاکستانی فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر مزید متعارف کروانے کے لیے کام جاری رکھیں گی۔ آمنہ انعام نے نوجوان ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید تقاضوں کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافتی شناخت کو بھی برقرار رکھیں کیونکہ یہی چیز عالمی سطح پر انہیں منفرد بناتی ہے۔

فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ آمنہ انعام کی کامیابیاں پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کے بین الاقوامی فیشن ویکس میں شرکت سے نہ صرف پاکستانی ڈیزائنز کو عالمی مارکیٹ میں جگہ مل رہی ہے بلکہ ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہو رہا ہے۔

مختلف شوبز شخصیات اور سماجی حلقوں نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آمنہ انعام نوجوان نسل کے لیے محنت، صلاحیت اور کامیابی کی روشن مثال ہیں۔ جبکہ آمنہ انعام فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔۔۔۔۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 9 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 9 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 7 hours ago
Advertisement