امریکی تحویل میں 11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی، اسحاق ڈار
سنگاپور کے تعاون سے پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی روانگی مکمل ہوئی، سنگاپور سے بینکاک پہنچنے کے بعد خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوئی،اسحاق ڈار


اسلام آباد:نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز میں موجود 11 پاکستانی اور20ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الحمدللہ!11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی۔اُنہوں نے کہا کہ امریکی تحویل میں لے گئے جہازوں میں سوار افرادکی پاکستان کے ذریعے واپسی ہوئی، تمام پاکستانی اور ایرانی شہری محفوظ اور خیریت سے وطن پہنچے۔
ایکس پر جاری پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سنگاپور کے تعاون سے پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی روانگی مکمل ہوئی، سنگاپور سے بینکاک پہنچنے کے بعد خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوئی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایرانی شہریوں کو بھی پاکستان کے ذریعے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے، اُنہوں نے سنگاپورحکومت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا پاکستان پر اعتماد قابلِ قدر ہے، امریکا کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں تعاون قابل ستائش ہے، تھائی لینڈ حکومت نے بینکاک ٹرانزٹ میں سہولت فراہم کی۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور پاکستانی مشنز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 25 منٹ قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 منٹ قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 15 منٹ قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل





