وزیراعظم کا ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور آمدن میں خاطر خواہ اضافے پر اطمینان کا اظہار
نیشنل اے آئی پالیسی 2025 اورحالیہ 5G سپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کی جانب اہم سنگِ میل ہے،شہباز شریف


اسلام آباد: عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و معلوماتی معاشرہ کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے سے وابستہ تمام افراد، ماہرین ، اداروں، شراکت داروں اور بین الاقوامی معاونین کو ان کے پیشہ ورانہ عزم پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ملکی تکنیکی آلات اور وسائل کے اثاثوں میں دود لاکھ 34ہزار کلومیٹر سے زائد فائبر آپٹک بیک بون، جدید 6 سب میرین کیبلز، 58 ہزار سیلولر ٹاورز اور 20 سے زائد جدید ڈیٹا سینٹرز شامل ہیں۔ یہ تمام سہولیات ملک کے 205 ملین صارفین کو بہترین ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان میں آئی ٹی کی سالانہ برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔آئی ٹی اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور معاون انفراسٹرکچر، نوجوان اور ٹیکنالوجی سے آراستہ افرادی قوت کے ذریعے پاکستان اس صنعت میں ایک عالمی آئی ٹی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کررہا ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہاکہ نیشنل اے آئی پالیسی 2025 اورحالیہ 5G سپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 16 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 10 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل



