ہانیہ عامر نے ایک اور سنگِ میل اپنے نام کر لیا، فوربس ایشیا کی ’30 انڈر 30‘ فہرست میں نام شامل
حال ہی میں وہ 2 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون شخصیت بن گئی ہیں، جو ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے


ویب ڈیسک: پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ ہانیہ عامر کو معروف کاروباری اور عالمی جریدے فوربس کی ’’30 انڈر 30 ایشیا 2026‘‘ فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، جہاں انہیں انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس کیٹیگری میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔
فوربز کی جانب سے ہر سال جاری کی جانے والی یہ فہرست ایشیا بھر کے اُن نوجوان افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جن کی عمر 30 برس سے کم ہو اور جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہوں۔
اس سال کی فہرست میں ہانیہ عامر کے ساتھ پاکستانی فلم ساز سمن کامران کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
خیال ریے کہ اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔
حال ہی میں وہ 2 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون شخصیت بن گئی ہیں، جو ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
اداکارہ کے حالیہ کامیاب منصوبوں میں سپر ہٹ ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ شامل ہے، جبکہ وہ جلد پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 20 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 20 hours ago







