Advertisement
تفریح

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی

یوٹیوبر نے وائرل خبروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ اداکارہ سے تعلق ہے اور نہ ہی ایسی خبریں پھیلانے والوں سے کوئی واسطہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 6th 2026, 6:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکارہ دُرفشاں سلیم سے اپنی مبینہ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر پہلی بار تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ ان کا دُرفشاں سلیم سے کسی بھی نوعیت کا ذاتی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اداکارہ ان کی سینئر ہیں، اپنے شعبے میں بہترین کام کر رہی ہیں اور وہ ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ 

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ افواہ کس نے اور کیوں پھیلائی۔ ان کے مطابق نہ انہوں نے ایسی کوئی خبر پھیلائی اور نہ ہی ان لوگوں سے ان کا کوئی تعلق ہے جنہوں نے یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صبح آنکھ کھلی تو سوشل میڈیا پر یہ خبر ہر جگہ وائرل تھی اور لوگ مسلسل ان سے اسی بارے میں سوالات کر رہے تھے۔ 

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ اس بے بنیاد خبر پر انہیں افسوس ہوا کیونکہ اس سے ایک باعزت فنکارہ کا نام بھی غیر ضروری طور پر خبروں کی زینت بنا۔ ان کے مطابق یہی وجہ تھی کہ انہوں نے فوری طور پر وضاحت کرنا ضروری سمجھی تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہو سکے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر رجب بٹ اور دُرفشاں سلیم کی مبینہ شادی سے متعلق خبریں تیزی سے وائرل ہوئی تھیں، تاہم بعد ازاں دُرفشاں سلیم کی جانب سے بھی ان افواہوں کی تردید کی گئی تھی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی بغیر تصدیق ایسی خبریں پھیلانے کے رجحان پر تنقید کی۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 19 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 17 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
Advertisement