وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران دہشت گردی کے کئی سنگین واقعات پیش آئے، جن میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اور مسلح افواج کے اہلکار بھی شہید ہوئے


کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران دہشت گردی کے کئی سنگین واقعات پیش آئے، جن میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اور مسلح افواج کے اہلکار بھی شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 54 دہشت گرد مارے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کو پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک سے اسلحہ اور مالی معاونت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغان سرحد کے پار سے بھی پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی عزت اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی فتح فتنۂ الخوارج سے برداشت نہیں ہو رہی۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی عظیم قربانیوں پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 9 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 16 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 14 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago





