سندھ حکومت نے کراچی کے کلثوم بائی ویلیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے 78 بچوں کے طویل المدتی علاج، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے 2 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے کلثوم بائی ویلیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے 78 بچوں کے طویل المدتی علاج، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے 2 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی ادارے کے گورننگ باڈی اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس فنڈ سے متاثرہ بچوں کو جدید طبی سہولیات، مستقل علاج، ادویات اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ بچوں کا علاج بلا تعطل جاری رہ سکے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ حکومت کے ریکارڈ کے مطابق اب تک 78 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے 200 بچوں کے متاثر ہونے کے دعوے کیے گئے، تاہم سرکاری اعداد و شمار اس کی تصدیق نہیں کرتے۔ انہوں نے متاثرہ بچوں کے والدین کو یقین دلایا کہ حکومت علاج اور ہر ممکن تعاون کی ذمہ داری پوری کرے گی۔
اجلاس میں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد 37 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی منظوری دی گئی۔ ان میں معطلی اور شوکاز نوٹس سمیت مختلف انتظامی اقدامات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجہ کیا تھی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول، طبی آلات کے استعمال اور حفاظتی طریقہ کار کو مزید سخت بنایا جائے گا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 9 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل






