لندن میں غزہ کے متاثرین کے لیے منعقدہ خیراتی تقریب میں شرکت، امدادی فنڈ میں ایک لاکھ چار ہزار برطانوی پاؤنڈ جمع، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل


ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں غزہ کے متاثرین کے لیے منعقدہ ایک خیراتی تقریب میں شرکت کرکے امدادی سرگرمیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
وسطی لندن کے لندن میریٹ ہوٹل گروسوینر اسکوائر میں ہونے والی تقریب میں برطانوی پاکستانی کمیونٹی، مخیر حضرات اور فلسطینی عوام کے حامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام ہارون رشید نے غیر سرکاری تنظیم فورگاٹن ویمن کے تعاون سے کیا، جس کا مقصد غزہ میں جاری انسانی بحران سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی فنڈ جمع کرنا تھا۔
ماہرہ خان کی تقریب میں آمد شرکا کی توجہ کا مرکز بنی، جبکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے تقریب کے شرکا اور مداحوں سے ملاقات کی اور امدادی مہم کی حمایت کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران تقریباً ایک لاکھ چار ہزار برطانوی پاؤنڈ جمع کیے گئے، جو غزہ میں جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی ماہرہ خان نے برٹش ایشین ٹرسٹ کی سالانہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی تھی، جہاں ان کی ملاقات برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معروف شخصیات کی ایسی سرگرمیاں نہ صرف امدادی مہمات کو تقویت دیتی ہیں بلکہ ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے عوام کو بھی متحرک کرتی ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل




