Advertisement
پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں ملنے والی محبت اور تحفظ نے ہماری ہمت بندھائے رکھی: فلسطینی ڈگری ہولڈرز

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 28th 2026, 5:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری  کی ڈگریاں حاصل کر لیں

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے زیرِ تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (BDS) کی ڈگریاں مکمل کر لیں۔ اس سلسلے میں ایک پروقار اور متاثر کن گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطینی طلبہ کی استقامت، عزم اور بے مثال تعلیمی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید، نائب صدر الخدمت ائیر مارشل (ر) ارشد ملک، چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف لاہور محمد اویس رؤف، پرنسپل میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج، اساتذہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ میں جاری شدید جنگ، نقل مکانی اور غیر معمولی حالات کے باوجود ان نوجوانوں کی کامیابی عزم، استقامت اور امید کی روشن علامت ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے 38 فلسطینی طلبہ کو بیچلرز آف ڈینٹل سرجری کی اسناد اور ڈینٹل کٹس دی گئیں، جبکہ ایک سالہ کلینیکل ہاؤس جاب مکمل کرنے والے 13 فلسطینی ڈاکٹروں کو انٹرن شپ اسناد سے بھی نوازا گیا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطینی طلبہ سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھایا ہے۔

حکومتِ پاکستان اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے ان طلبہ کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ممکن ہوا۔ فلسطین کی مکمل بحالی اور وہاں کے معماروں کی تیاری تک الخدمت ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔

"الخدمت فلسطنی سکالر شپ پروگروگرام"کے تحت اس وقت پاکستان میں 450 سے زائد اور قاہرہ میں 38 فلسطینی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فلسطینی طلبہ کو اپنے بچوں کی طرح آغوش میں لیا۔

یہ نوجوان ڈاکٹرز اب غزہ کے زخمی اور بیمار عوام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔فلسطینی گریجویٹ احمد عطااللہ محمد جبر نے جذباتی انداز میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ یہاں ملنے والی شفقت اور اپنائیت نے ہمیں ٹوٹنے نہیں دیا۔ ہم اپنے وطن واپس جا کر اپنے مظلوم اور زخمی ہم وطنوں کا علاج کریں گے اور پاکستان کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے۔

Advertisement
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک گھنٹہ قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 منٹ قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement