Advertisement
پاکستان

حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ سرکاری اور نجی اسکیم کا کوٹہ 60 اور 40 فیصد برقرار رہے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 29th 2026, 2:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 4 سال کی حج پالیسی پیش کردی۔

سردار یوسف نے حج پالیسی پر بریفنگ میں بتایا کہ آج اللہ کے فضل سے پہلی 4 سال کی حج پالیسی پیش کی جارہی ہے، یہ حج انتظامات میں بنیادی اور دیرپا انتظامات کا آغاز ہے، یہ پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی کا واضح مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکنالوجی اور شفافیت کے ساتھ جامع اور قابل عمل پالیسی کی صورت میں حج پالیسی پیش کی جارہی ہے،4 سال کی پالیسی سے حج انتظامات عالمی معیار کے مطابق ہونگے ، پہلی بار رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ سرکاری اور نجی اسکیم کا کوٹہ 60 اور 40 فیصد برقرار رہے گا، نگرانی اور ریگولیشن کے فرائض وزارت مذہبی امور انجام دے گی، 10 فیصد ادائیگی پر حج درخواستوں کے ساتھ عازمین فہرست میں شامل ہوسکیں گے، تمام خریداری پاکستان اور سعودی عرب میں شفاف طریقے سے کی جائیگی، واجبات کے بعد جو رقم بچے گی وہ عازمین کو واپس کی جائیگی۔

سردار یوسف نے مزید بتایا کہ نجی حج کمپنیوں کی نگرانی اور رجسٹریشن فقط کوٹہ نہیں،کارکردگی کی بنیاد پرہوگی، عازمین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈیجیٹل نظام اور اپیل کا نظام لا رہے ہیں، عازمین حج کی تربیت کو مزید مؤثر بنایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ  حجاج محافظ اسکیم برقرار رکھی جائے گی، نئی حج پالیسی سعودی وژن 2030 کے تحت ترتیب دی گئی ہے، حج پالیسی 2027 سے 2030 سےحج انتظامات میں نئے باب کا آغاز ہے، ہمارا مقصد فقط انتظامات نہیں بلکہ باوقار سفرفراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، حج پیکج اندازاً 12 سے 13 لاکھ روپے کے درمیان ہوگا،  اس کوٹہ میں اضافہ یا کمی وفاقی کابینہ ہی کرسکتی ہے ، حج انتظامات پر ایوارڈ ملے ،مگر کوٹہ کا فیصلہ اب وفاقی کابینہ نے کیا ہے۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
Advertisement