Advertisement

لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ

غلط پولیس ریڈ پر تحقیقات جاری، ایس پی کینٹ اختر نواز عہدے سے ہٹا دیے گئے، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکار پہلے ہی معطل اور مقدمہ درج

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 30th 2026, 4:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ

سرفراز احمد سے

لاہور: لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر غلط پولیس ریڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کو بھی غفلت برتنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کے گھر پولیس ریڈ ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایات پر کیا گیا تھا، جبکہ سرور روڈ تھانے کے ایس ایچ او سمیت گیارہ پولیس اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق سرور روڈ پولیس غلط نشاندہی کی بنیاد پر اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی، جہاں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی اور گھر میں موجود ملازمین سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ واقعے کے بعد ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement