اداکارہ نے مبینہ انسٹاگرام چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کر دیے، مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد الزامات کی نئی کڑی سامنے آگئی

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر مبینہ آن لائن ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان سے منسوب مبینہ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کر دیے ہیں۔
عروبہ مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے مبینہ اسکرین شاٹس میں ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام پیغامات شامل ہیں، جن میں مبینہ طور پر اداکارہ سے رابطہ کرنے، اسنیپ چیٹ پر گفتگو جاری رکھنے کی درخواست اور متعدد بار رابطے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
اداکارہ نے اسکرین شاٹس کے ساتھ مختصر پیغام میں لکھا، "مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی"، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے بھی ثاقب چدھڑ پر طویل عرصے تک مبینہ آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔ ان شکایات کی بنیاد پر ثاقب چدھڑ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی حال ہی میں الزام عائد کیا تھا کہ ثاقب چدھڑ نے انہیں بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کی تھی۔
تاہم، ثاقب چدھڑ اس سے قبل اپنے خلاف سامنے آنے والے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں، جبکہ مومنہ اقبال کی بہن کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست بھی متعلقہ تھانے میں جمع کرا چکے ہیں۔
عروبہ مرزا کی جانب سے سامنے آنے والے نئے الزامات کے بعد اس معاملے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی تحقیقات جاری ہیں۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل



