Advertisement
تفریح

افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی

طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال، نمازِ جنازہ آج نمازِ ظہر کے بعد بفر زون کی عثمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 30th 2026, 4:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی

کراچی: پاکستان کے معروف سینئر اداکار اور کامیڈین خالد نظامی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (جمعرات) نمازِ ظہر کے بعد کراچی کے علاقے بفر زون میں واقع عثمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں اہلِ خانہ، شوبز شخصیات، دوست احباب اور مداحوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

خالد نظامی 1947 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے پاکستان کے ڈرامہ انڈسٹری کے سنہری دور میں اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری اور جاندار کرداروں سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں "انکل عرفی"، "شہزوری" اور "ان کہی" شامل ہیں، جنہیں آج بھی کلاسک ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ٹیلی وژن کے ساتھ ساتھ خالد نظامی نے فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے "حقیقت" اور "پہچان" سمیت متعدد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور پاکستانی شوبز میں اپنی خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

Advertisement
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 14 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 11 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement