سندر پچائی نے عندیہ دیا کہ جیمنائی سے متعلق مزید اپ ڈیٹس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن کا اعلان جلد کیا جائے گا

ویب ڈیسک: گوگل کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ایپ جیمنائی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جیمنائی اس کمپنی کی سب سے تیزی سے ایک ارب سے زائد صارفین کا سنگ میل حاصل کرنے والی سروس بن گئی ہے۔
اس طرح گوگل جیمنائی چیٹ جی پی ٹی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ مقبول اے آئی اسسٹنٹ بن گیا ہے۔
سندر پچائی نے عندیہ دیا کہ جیمنائی سے متعلق مزید اپ ڈیٹس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'ایک ارب افراد ہر ماہ جیمنائی ایپ کو استعمال کرتے ہیں اور یہ گوگل کی 14 ویں سروس ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچی ہے'۔
چیٹ جی پی ٹی نے یہ سنگ میل جون 2026 میں اپنے نام کیا تھا جبکہ جیمنائی نے بھی ڈھائی سال میں ایسا کر دکھایا۔
گوگل کی جانب سے اس ایپ کو 2024 کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا۔

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- ایک دن قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- ایک دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 3 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- ایک دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- ایک دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- ایک دن قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 3 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 7 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- ایک دن قبل






