بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت بہت جلد آنے والے کوئز شو 'کون ہونار کروڑپتی' (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت بہت جلد آنے والے کوئز شو 'کون ہونار کروڑپتی' (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی۔
یہ شو امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والے مقبول کوئز شو 'کون بنے گا کروڑپتی' کا مراٹھی ورژن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کے روز اس کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ روایتی مہاراشٹری انداز میں نظر آئیں۔
پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادھوری نے سبز اور سنہری ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے روایتی سونے کے زیورات اور مہاراشٹری انداز کی نتھ بھی پہنی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ نے مراٹھی زبان میں شو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جو پہلے کبھی نہیں ہوا، وہ اب ہونے والا ہے، پورے مہاراشٹرا کے گھروں میں گفتگو کا نیا سلسلہ شروع ہوگا کیونکہ اب، کھیل بدلنے والا ہے ، میں آپ کے لیے ’کون ہونار کروڑپتی‘ لے کر آ رہی ہوں اور یہ جلد آ رہا ہے۔
اس کے علاوہ مادھوری نے یہ پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں اس سفر کا آغاز کرنے اور آپ کے لیے ایک ایسا گیم شو پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں جو ہمیشہ علم، خوابوں اور امکانات کے گرد گھومتا رہا ہے۔
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 days ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- a day ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- a day ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- a day ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- a day ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- a day ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 hours ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 days ago



