Advertisement

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

آئی ٹین تھری میں کارروائی کے دوران غیر ملکی شہری پکڑے گئے، 76 کو ملک سے واپس بھیجنے کی تیاری

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 19th 2026, 6:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ چھاپہ مار کر 275 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری میں کی گئی، جہاں گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق چین سمیت مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ کال سینٹر میں غیر اخلاقی مواد تیار کرنے کا انکشاف ہوا، جس کے لیے غیر ملکی خواتین اور مردوں کو مبینہ طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔

کارروائی کے بعد ایف آئی اے نے فارن ایکٹ کے تحت 14 مقدمات درج کیے، جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام غیر ملکی شہری وزٹ اور کاروباری ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔ حکام نے ان میں سے 76 افراد کو فوری طور پر ملک سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار غیر ملکی شہریوں کے ایگزٹ پرمٹ تیار کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد انہیں پاکستان سے واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Advertisement
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 17 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 15 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 12 hours ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 14 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 17 hours ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 17 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
Advertisement