پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے

لاہور: پنجاب اسمبلی نے 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی۔
حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرنامناسب موادبچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کررہا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی مختلف ریاستوں میں کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قوانین اور پابندیاں متعارف کرواچکےہیں، پاکستان میں بھی کم عمربچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق کا نظام نافذ کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 6 hours ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 5 hours ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 9 hours ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 9 hours ago



