Advertisement
پاکستان

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کے برعکس، اس مندر کی عمارت رواں سال اکیس جولائی کو شدید بارشوں کے باعث متاثر ہوئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Sep 4th 2026, 2:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے نارووال کے اڈہ سراج میں ہندو مندر کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کے برعکس، اس مندر کی عمارت رواں سال اکیس جولائی کو شدید بارشوں کے باعث متاثر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکام بارش سے ہونے والے نقصان کا پہلے ہی جائزہ لے چکے ہیں اور عمارت کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

اس لیے بھارت کی جانب سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا اقلیتوں کے خلاف ہندتوا نظریے کے بطورہتھیار استعمال سے بخوبی آگاہ ہے اور مسلمانوں، سکھوں اور مسیحی برادریوں پر ہونے والے مظالم پر بھارتی قیادت کا سخت احتساب ہونا چاہئے۔

Advertisement
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 7 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک گھنٹہ قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 5 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
Advertisement