Advertisement
تفریح

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پاکستانی نژاد امریکی پروڈیوسر کا الیکٹرانک موسیقی میں دیسی رنگ نمایاں کرنے کا عزم

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اکتوبر 1 2026، 4:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

کلچرل رپورٹر سے

لاہور: معروف پاکستانی نژاد امریکی میوزک پروڈیوسر پریِم جی نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے رنگوں کو یکجا کرتے ہوئے جدید الیکٹرانک میوزک میں اپنی منفرد شناخت بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ کراچی میں پیدا ہونے والے اور امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم پریِم جی الیکٹرانک میوزک پروڈیوسر، ڈی جے، نغمہ نگار اور کمپوزر ہیں۔

پریِم جی کا کہنا ہے کہ ان کی موسیقی پر پاکستان اور امریکا دونوں ثقافتوں کے گہرے اثرات ہیں۔ امریکا میں قیام کے دوران انہیں جدید الیکٹرانک اور ہاؤس میوزک سے قریب سے وابستہ ہونے کا موقع ملا، جبکہ جنوبی ایشیائی ثقافت سے ان کا تعلق ان کی موسیقی کی دھنوں اور جذبات میں نمایاں ہوتا ہے۔

انہوں نے دونوں موسیقی کے رنگوں کو یکجا کرتے ہوئے ایسا انداز اپنانے کی کوشش کی ہے جس سے پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں مقیم جنوبی ایشیائی نوجوان خود کو جوڑ سکیں۔ ان کی موسیقی میں عالمی ڈانس فلور کی توانائی کے ساتھ دیسی موسیقی کی جھلک بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔

پریِم جی کے میوزیکل پراجیکٹس Qalandar، Mera Pyar اور Karachi میں جنوبی ایشیائی موسیقی کے رنگ جدید الیکٹرانک انداز کے ساتھ نمایاں ہیں۔ تاہم، ان کا مقصد صرف معروف گیتوں کو نئے انداز میں پیش کرنا نہیں بلکہ مستقبل میں اپنی ایک منفرد الیکٹرانک موسیقی کی شناخت قائم کرنا بھی ہے۔

پریِم جی اپنے موسیقی کے فلسفے کو “Connecting Cultures Through Electronic Music” قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق موسیقی ایسی زبان ہے جو جغرافیہ اور زبان کی حدود سے بالاتر ہوکر لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتی ہے۔

کراچی سے ٹیکساس تک پریِم جی کا سفر ان کی موسیقی میں دو مختلف ثقافتوں کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے گانے Spotify اور YouTube پر بھی دستیاب ہیں۔

 
 
 
Advertisement
رجحانات
Advertisement