Advertisement
پاکستان

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس ایس جی کے حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Oct 1st 2026, 5:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور ’فالس فلیگ آپریشن‘ کیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 29 ستمبر کی رات بھارتی فوج کی ایک کور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ایک علاقے میں آپریشن کیا ہے۔

ان کے مطابق بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران ایک ’دہشت گرد‘ مارا گیا، جبکہ لشکرِ طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشت گرد کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ بھارتی دعوے کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے بعد ازاں دعویٰ کیا کہ محمد آصف پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کا حوالدار تھا۔ بھارتی کور کی جانب سے بعد میں مبینہ ہلاک شخص موسیٰ عرف آصف کو فوجی قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شخص کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے بھی مبینہ طور پر سروس نمبر سمیت اس حوالے سے تفصیلات جاری کیں، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے تھے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس ایس جی کے حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حوالدار محمد آصف نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے رہائشی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز انہیں دوستوں کی فون کالز موصول ہوئیں، جنہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے انہیں ہلاک کر دیا ہے۔

محمد آصف کے مطابق ان کے دوستوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا تھا کہ بھارت نے انہیں ’شہید‘ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی موت سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد انہیں مسلسل فون کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت ہوئی کہ وہ اپنے گھر میں موجود ہیں تو بھارتی فوج انہیں کیسے ہلاک کر سکتی ہے۔

محمد آصف نے بتایا کہ وہ 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائر ہوئے تھے اور دورانِ ملازمت ملک کے لیے خدمات انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے عائد الزامات کو ’بے بنیاد اور من گھڑت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سکیورٹی کمپنی میں کام کرتے ہیں اور راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں۔

محمد آصف نے کہا، ’’بھارت نے میرے ملک پر غلط الزام لگایا ہے۔ میں زندہ ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں اور آپ کے سامنے موجود ہوں۔‘‘

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 4 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement