وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک بحال شدہ رسائی، مالیاتی استحکام اور مسلسل بنیادی مالیاتی سرپلسز کو اجاگر کیا


وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر فچ ریٹنگز (Fitch Ratings) کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک بحال شدہ رسائی، مالیاتی استحکام اور مسلسل بنیادی مالیاتی سرپلسز کو اجاگر کیا۔
انہوں نے مہنگائی کے رجحانات، مانیٹری پالیسی، شرحِ مبادلہ کے استحکام اور جاری کھاتے کے محدود خسارے سے متعلق صورتحال بھی بیان کی۔
بات چیت میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، مستقبل میں واجب الادا ادائیگیوں سے متعلق ذمہ داریوں میں کمی اور بیرونی مالیاتی تحفظات مضبوط ہونے پر بھی گفتگو ہوئی، جس سے پاکستان کی بیرونی معاشی دبائو اور غیر متوقع حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔
پاکستانی وفد نے قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت میں بہتری، قرضوں پر سودی اخراجات میں کمی، قرض لینے کی مدت میں اضافے اور دوطرفہ قرضوں کی مدت میں توسیع سے متعلق یقین دہانیوں کو بھی اجاگر کیا۔
وفد نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل، ساختی اصلاحات پر عملدرآمد اور برآمدات پر مبنی ترقی کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق روابط پر بھی گفتگو کی اور فچ ریٹنگز (Fitch Ratings) سے ڈبلـبی کریڈٹ ریٹنگ کے درجے تک پہنچنے کیلئے درکار شرائط کے بارے میں رائے طلب کی۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 5 منٹ قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل






