انڈیپنڈنٹ عربیہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے زور دیا کہ اس حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جس تعاون کی ضرورت ہے، وہ فراہم کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی فراہم کیا جائے گا


ویب ڈیسک: مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور بالخصوص حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
انڈیپنڈنٹ عربیہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے زور دیا کہ اس حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جس تعاون کی ضرورت ہے، وہ فراہم کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مختصر عرصے میں اس اتحاد کے ارتقا کو غیر معمولی قرار دیا۔
انہوں نے تینوں ممالک کے درمیان دہائیوں اور حتیٰ کہ صدیوں پرانے تعلقات کو اجاگر کیا، جن کی بنیاد باہمی اعتماد اور احترام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک اپنے عوام اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔
انہوں نے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ اورسٹرٹیجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے قیام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے عملی اثرات زمینی سطح پر بھی نظر آ رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جس کا بنیادی مقصدخطے میں امن و استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے ۔
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 2 hours ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 2 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago




