اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کاکہناہے کہ زرداری اینڈکمپنی ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،انہیں اپنے بزنس پرتو جہ دینی چاہئیے ۔

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کاکہناہے کہ زرداری اینڈکمپنی ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،انہیں اپنے بزنس پرتو جہ دینی چاہئیے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدرآصف زرداری کے بیان سے متعلق پیغام میں کہا کہ ہر تین ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہےکہاگلے تین ماہ بہت اہم ہیں ،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں۔ وفاقی وزیر نے شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے ، آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا ہے آپ اپنے بزنس پر توجہ دیں۔
ہر تین ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،تین سال بعد بھی آپ کا کوئ چانس نہیں زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہابزنس پر توجہ دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 25, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) متحد ہے، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، حکومت کو آخری دھکے کی ضرورت ہے، اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں ہم حکومت پر ہر طرف سے وار کرینگے۔سابق صدرزرداری کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کچھ روز قبل پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیا تھا۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل





