معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کےبیٹے ساجد سدپارہ کی آکسیجن کے بغیرکے ٹو سرکرنے کی مہم خراب موسم کےباعث روک دی گئی ۔

معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ ، ان کے بیٹے ساجد سدپارہ اور آئس لینڈ کے جان سنوری پر مشتمل تین رکنی ٹیم موسم سرمامیں دنیا کی دوسری بڑی اونچی چوٹی کے ٹو کو بغیر آکسیجن سر کرنے کی مہم پر ہیں ، علی سدپارہ نے آکسیجن کے بغیر کے 2 کی چوٹی پر پیر کی صبح تک پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا اعلان کیا تھا تاہم خراب موسم کی شدت کے باعث مہم روک دی گئی ہے ۔ علی سدپارہ کی ٹیم نے رات کیمپ تھری پر گزاری جہاں انہیں طوفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا ۔علی سدپارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تازہپیغام میں بتایا کہ شدید موسم کی خرابی کے باعث سب ٹیم ممبرز نیچے آرہے ہیں ۔ ہم سب لوگ محفوظ ہیں اور بیس کیمپ پہنچتے ہی مزید آگاہ کریں گے ۔
Official update:
— Muhammad Ali Sadpara (@MAliSadpara) January 25, 2021
Due to weather conditions the team is coming down. Everyone is safe and sound. More information as soon as they arrive at Base Camp.
Management #k2winterexpedition2021 #K2WinterExpedition
اس سے قبل ایک ٹویٹ میں علی سدپارہ نے بتایا تھا کہ ٹیم ممبر کی حالت تشویشناک ہونے پہ ریسکیو کرنے ہیلی کاپٹر پہنچ چکا ہے اور خراب موسم کے باعث وہ پیش قدمی نہیں کرسکتے ۔
ٹیم ممبر کی حالت تشویشناک ہونے پہ ریسکیو کرنے ہیلی کاپٹر پہنچ چکا
— Muhammad Ali Sadpara (@MAliSadpara) January 25, 2021
موسم ابھی تک آگے بڑھنے نہیں دے رہا#K2winter2021 pic.twitter.com/Djvf3OYjlu
علی سدپارہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بیس کیمپ سے سی 3 پوائنٹ پر پہنچے ہیں۔انشاءاللہ صبح 9 بجے ہم اپنی منزل سر کرنے کے بعد پاکستان پرچم کو لہرائیں گے ، ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔
الحمداللہ ! میں اپنے بیٹے کے ہمراہ C3 پر پہنچ گیا , کچھ دیر آرام کے بعد اپنا سفر رات 9 بجے شروع کریں گے اور انشاءاللہ صبح 9 بجے ہم اپنی منزل سر کرنے کے بعد پاکستان پرچم کو لہرائیں گے - ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں
— Muhammad Ali Sadpara (@MAliSadpara) January 24, 2021
?? Zindabad pic.twitter.com/c6pzyob1Xg
واضح رہے کہ کہ گزشتہ ہفتے10 نیپالی کوہ پیما ؤں کی ٹیم نے پہلی مرتبہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی تھی ۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 36 منٹ قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل








