آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات،پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔


تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے عراق کے وزیرخارجہ نے ملاقات کے دوران دفاعی، ترقیاتی امور میں تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں علاقائی علاقائی سیکیورٹی ، افغان عمل پر تبادلہ خیال سمیت دونوں ملکوں کے درمیان شعبوں میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں نے بھی ملاقات کی، فرانس کے قائم مقام سفیر بھی اس میں ملاقات شریک تھے۔سفیروں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی پر تفصیلی بات چیت کی گی جبکہ افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین سے باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ صرف افغانستان میں امن استحکام لانے کا مقصد حاصل کیا جائےافغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم صرف وہاں امن چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ہم مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے تحت یورپی یونین سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔آرمی چیف سے ملنے والے سفیروں نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ غیر ملکی سفیروں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 4 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- an hour ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago




