اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز چین سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان لانے کے لئے آج سے آٹھ خصوصی پروازیں چلائے گی۔


تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چین کے لئے کنٹری مینجر نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی دو پروازیں چین سے حاصل کی گئی کورونا ویکسین لے کر بیجنگ کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے چین سے اب تک سائنوفام اور کین سائنو ویکسین کی تین کروڑ پچاس لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی ہیں۔حکومت اپنی ویکسین مہم کے ذریعے ملک بھر میں لوگوں کو سات کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا ہدف حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کین سائنو اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔ملک بھر میں کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل