جمیکا : کنگسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نےویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے168 رنز کا ہدف دے دیا ۔

شائع شدہ 5 years ago پر Aug 16th 2021, 1:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تومجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔
کپتان بابراعظم 55 رنز،عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے،جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات






