Advertisement
پاکستان

29اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس کا مقصد وہ سفارشات طے کرنا تھا جنہیں 28 اگست کو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 22nd 2021, 1:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
29اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا: شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کی اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے،پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔ ملکی مسائل کی وجہ آئین سے انحراف ہے،پی ڈی ایم چاہتی ہے ملکی معاملات کو آئین کے مطابق چلایا جائے،چاہتے ہیں تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی خرابی کی اصل وجہ 2018 کے الیکشن کی چوری ہے،جب تک الیکشن کا نظام شفاف نہیں ہو گا پاکستان میں جمہوریت نہیں پنپ سکتی،آج ملک کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے نظام کی اصلاح کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شیڈول طے کیا گیا جس کے تحت ملک میں جلسے اور ریلیاں ہوں گی،28اگست  کے اجلاس کے بعد اس شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد الیکشن میں چوری کو سہارا دینا ہے، حکومتی انتخابی اصلاحات کا مقصد ووٹ چوری کو سہولت دینا ہے،یہ یکطرفہ انتخابی اصلاحات کی بات ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات میں کمی کیلئے راستہ دکھائیں گے،پی ڈی ایم چاہتی ہے ملکی معاملات کو آئین کے مطابق چلایا جائے ،‏پی ڈی ایم ایک ایسا فورم ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔

‏ان کا مزید کہنا ہے کہ ‏حکومت کی 3 سالہ کارکردگی،کرپشن اور نااہلی قوم کے سامنے لائیں گے، ‏‏تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

Advertisement
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 6 گھنٹے قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • ایک دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 5 گھنٹے قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • ایک دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 2 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • ایک دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement