اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیز ہوتی جارہی ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 553کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد25ہزار305ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ27ہزار584ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح7.4فیصدرہی۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 446 ٹیسٹ کیے گئے۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 258ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11 ہزار 666افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 570ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 742افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 58ہزار964ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4859افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار014کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 338مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد97 ہزار542جبکہ اموات کی تعداد856تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار 769افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ171افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 31ہزار294ہوچکی ہے جبکہ 688افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3413 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 2 days ago

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 16 hours ago

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 18 hours ago

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 18 hours ago

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 2 days ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 days ago

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 12 hours ago

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 20 hours ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 12 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- a day ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 2 days ago







